Skip to main content

Muslim World

وہ واقعہ جس نے مسلم دنیا کو بدل کر رکھ دیا
05/December/2017
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 'ہم ملک میں اسلام کو اس کی اصل شکل میں واپس لے جانا چاہتے ہیں اور سعودی معاشرے کو ویسا بنانا چاہتے ہیں جیسا وہ 1979 سے پہلے تھا۔'اس حوالے سے کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھا کہ 1979 میں ایسا کیا ہوا تھا جس نے سعودی معاشرے کی شکل تبدیل کر دی تھی؟1979 کو ویسے تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے لیکن سعودی عرب میں یہ سال مکہ میں خانہ کعبہ پر کیے جانے والے حملے اور دو ہفتوں پر محیط محاصرے کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ لوگ مسجد الحرام میں محصور ہو گئے تھے۔38 برس قبل چار دسمبر کو سعودی حکومت نے فرانسیسی کمانڈوز، پاکستانی فوج اور سعودی فوج کی مدد سے لڑائی کا خاتمہ کیا جس کا آغاز 20 نومبر کو ہوا تھا جب 400 سے 500 شدت پسندوں نے یکم محرم 1400 ہجری کو نئے اسلامیسال کے آغاز پر خانہ کعبہ پر حملہ کر کے ایک لاکھعبادت گزاروں کو مسجد میں محصور کر کے خود انتظام سنبھال لیا تھا۔حملہ آوروں کی قیادت کرنے والے جہيمان بن محمد بن سيف العتيبی کا تعلق نجد کے ایک بدو قبیلے سے تھا، اور وہ سعودی عرب کے معروف عالم دین عبد العزیز بن باز کی تعلیمات سے نہایت متاثر تھا۔عبد العزیز بن باز 1940 اور 1950 کی دہائی میں سعودی عرب کو جدت پسندی کی راہ پر گامزن کرنےکی شاہی کوششوں کے خلاف تھے اور اس کے بارے میں تقاریر اور تنقید کرتے تھے، لیکن بعد میں سعودی حکومت نے بن باز کو مرکزی مفتی کے عہدے پر فائز کر دیا تاہم ان کی تنقید ختم نہ ہوئی۔سعودی عرب معتدل اسلام کی جانب بڑھ رہا ہےسعودی عرب میں ’تبدیلی کی لہر‘جہيمان بن محمد بن سيف العتيبی بھی انھی تقاریر سے متاثر ہوئے جس کے بعد انھوں نے عبد العزیز بن باز کی قائم کی ہوئی سلفی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی جس کا مقصد سعودی عرب میں 'اسلام کی اصل شکل برقرار رکھنا تھا' اور سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی مغربیت، مخلوط ماحول کا قیام اور ٹیلی ویژن کے منفی اثر کو ختم کرنا تھا۔العتیبی کی شدت پسندی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتیچلی گئی جس کے بعد 1978 میں سعودی حکومت نے انھیں ان کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لے لیا۔رہائی ملنے کے باوجود العتیبی کے خیالات میں تبدیلی نہیں آئی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انھوں نے نئی اسلامی صدی کے آغاز پر خانہ کعبہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا اور 20 نومبر 1979 کو فجر کی نماز کے موقعے پر اپنے تقریباً 500 ساتھیوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں داخل ہو کر دروازے بند کر دیے اور ایک لاکھ نمازیوں کو یرغمالبنا کر مسجد کو اپنے زیر انتظام لے لیا۔انھوں نے اپنے بہنوئی محمد بن عبد اللہ القحتانی کوامام مہدی قرار دیا۔ یہ صدیوں میں پہلا موقع تھا جب خانہ کعبہ عام مسلمانوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔سعودی حکومت نے اس واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج بھیجی لیکن خانہ کعبہ کے تقدس اور کم تربیت کی وجہ سے سعودی فوجی بغاوت کرنے والوں کے خلاف متاثر کن کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔سعودی حکومت نے خفت سے بچنے کے لیے مواصلاتی نظام بند کر دیا تاکہ اس واقعے کے بارے میں خبر محدود رہے لیکن وہ اس میں مکمل طور پر کامیاب نہ ہوئے۔پاکستان میں اس خبر کے آنے کے بعد اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کر دیا گیا کیونکہ ایران کی جانب سے اسے امریکی اور اسرائیلی سازش قراردیا گیا تھا۔مسلسل ناکامی کے بعد سعودی حکومت نے فرانس کی حکومت اور پاکستانی فوج سے مدد طلب کی۔صحافی یاروسلاف ٹرافی موو نے اس واقعے پر مبنی اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ فرانسیسی کمانڈوز نے سعودی فوج کو ہنگامی تربیت دی تاکہ وہ شدت پسندوں کا خاتمہ کر سکیں لیکن کیونکہ مکہ میں غیر مسلم افراد کا داخلہ ممنوع ہے تو سعودی اہلکار پاکستانی فوجیوں کی مدد سے چار دسمبر کو یہ بغاوت بالآخر ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس واقعے میں مسجد کی عمارت کو کافی شدید نقصان ہوا لیکن خانہ کعبہ محفوظ رہا۔غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس واقعے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں شدت پسند، نمازی اور فوجی شامل تھے۔جوہامن العتیبی سمیت 60 سے زیادہ شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا جنھیں جنوری 1980 میں سزائے موت سنا دی گئی۔ جوہامن العتیبی کے بہنوئی القہتانی جنھیں امام مہدی قرار دیا گیا تھا، دوران آپریشن ہلاک ہو گئے تھے۔اس واقعے کے بعد سعودی حکومت نے ملک کے علماؤں سے مشاورت کے بعد شریعہ قوانین کے اطلاق کا وعدہ کیا جس کے بعد سے ملک سے مخلوط نظام پر مکمل پابندی لگا دی گئی اور ملک میں سابق بادشاہ شاہ فیصل اور اس وقت کے بادشاہ شاہ خالد کی اعتدال پسند پالیسیوں کو ختم کر دیا گیا۔کچھ کے مطابق اس سال کا اہم ترین واقعہ ایران میں آیت اللہ خمینی کی قیادت میں آنے والا انقلاب تھا جسنے ایرانی بادشاہت کو ختم کردیا اور کچھ کے مطابق روس کا افغانستان پر کیے جانے والا حملہ اس سال کو اتنا اہم بناتا ہے۔کئی مبصرین کے مطابق جہاں اس واقعے کے بعد سے سعودی عرب میں وہابی اسلام کا بول بالا ہوا، دوسری طرف دسمبر 1979 روس کی جانب سے افغانستان پر حملے نے خطے کی سیاست پر دور رس اثرات قائم کیے۔

Comments

Popular posts from this blog

countries and capitals in Urdu

تمام ممالک اور دنیا کے دارالحکومتوں میں حروف تہجی کی فہرست ملک کیپٹل سٹی A افغانستان----.. کابل البانیا -----Tirana کا الجیریا .---.الجزائر اندورا ..---..اندورا لا Vella کی انگولا.---.. لوانڈا انٹیگوا اور باربودا...--- سینٹ جانز ارجنٹینا .----..بیونس آئرس آرمینیا ----...یریوان آسٹریلیا ...----.کینبرa آسٹریا -----------ویانا آذربائیجان ----- باکو Alphabetical list of all countries and capitals of the world Country Capital city A Afghanistan Kabul Albania Tirana Algeria Algiers Andorra Andorra la Vella Angola Luanda Antigua and Barbuda Saint John's Argentina Buenos Aires Armenia Yerevan Australia Canberra Austria Vienna Azerbaijan Baku

Islam

Islam Islam This article is part of a series on: Islam Beliefs  and  Practices [show] Islamic Gallery [show] History  and leaders [show] Denominations [show] Culture  and  society [show] Related topics [show] v t e Islam  ( Arabic :  الإسلام, Al-Islam ) is a  religion  that  believes in one god . In Islam, [Allah] is the [Arabic language] word for [god] or 'the deity'. In Islam the [Qur'an] is named The Criterion, the criterion between right and wrong, good and evil. The Manual for Mankind All of its teachings and beliefs are written out in the  Qur'an . People who follow Islam are called Muslims. They believe that the Qur'an was spoken to  Muhammad  by the angel  Gabriel , and that it is the word of Allah. They view Muhammad as a  Prophet . Other beliefs and rules about what Muslims should do come from reports of what Muhammad taught and di...

Software Introduction

Introduction:-The process that deals with the technical and management issues of software development is called a software management. software development is called a software process. Clearly, many different types of activities need to be performed to develop software. All these activities together comprise the software process.As different type of activities are being performed, which are frequently done by different people, it is better to view the software process as consisting of many component processes, each consisting of a certain type of activity Each of these component processes typically has a different objective, though they obviously cooperate with each other to satisfy the overall software engineering objective.Processes and Process Models:-A successful project is the one that satisfies the expectations on all the threegoals of cost, schedule, and quality. Consequently, when planning and executing a software project, the decisions are mostly taken with a view to ult...